25 جنوری, 2021
6
لاہورپاکستانجرم و انصافخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

شہری بینک سے رقم نکالے بغیر لاکھوں روپوں سے محروم

تکینکی خرابی یا آن لائن فراڈ، لاہور کے شہری رقم نکالے بغیر لاکھوں روپوں سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کا فراڈ ہوا ہے، ایک ہی دن میں نجی بینک کے دس سے زائد صارفین لٹ گئے ہیں۔

واقعے سے متعلق خاتون صارف نے بتایا کہ وہ گھر پر تھیں کہ اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلنے کا میسج آیا، کچھ لمحوں میں ایک لاکھ روپے نکلنےکا ایک اور میسج آیا، اگلے متعلقہ بینک پہنچی تو کئی افراد اسی طرح کی شکایت کر رہے تھے۔

اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کے معاملے پر ایک اور بزرگ صارف نے بتایا کہ میرے اے ٹی ایم کارڈ سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکلے ہیں، ہم نے بینک کو اپنی شکایات درج کرا دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے