1 مارچ, 2021
d8b1d8add985d8aa d8a7d984d984d8b9d8a7d984d985db8cd986efb7ba d8a7d8b3daa9d8a7d984d8b1 d8b4d9be d9bed8b1d988daafd8b1d8a7d985 daa9d8a7
پنجابپاکستانتعلیم و صحتخبریںلاہور

رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کب ہو گا؟ طلبا کیلئے اہم خبر

پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہو گا، جس میں طلبا آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا، پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہو گا، جس کے تحت صوبے کے ہونہار و مستحق طلبہ کوا سکالر شپ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے، اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺا سکالر شپ ذہین، ضرورت مند طلبہ کیلئے انقلابی قدم ہے، طلبہ آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا، طلبہ کے کوائف کی آن لائن تصدیق ہو گی اور وظیفہ بینکنک چینلز کے ذریعے طلبہ کو دیا جائے گا۔

یاد رہے نومبر 2020ء میں عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے ہر سال ماہ ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ سرکاری سطح پر منانے، یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمینﷺ چیئر کے قیام، فرنچ اور انگلش میں ڈاکومینٹریز بنانے اور 50 کروڑ روپے سالانہ سے “رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ” کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رسول کریمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جا سکتی، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے