جمعہ, ستمبر 24
2
پشاورپاکستانجرم و انصافخبریںخیبر پختون خواہ

نوشہرہ:‌ ٹیوب ویل پر تنازع، دو خواتین سمیت 6 جاں بحق

خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹیوب ویل کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس میں 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اسپین کانڑے میں ٹیوب ویل کے معاملے پر رشتے داروں میں تنازع ہوا۔

یہ تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تنازع کے دوران فائرنگ سے 7 افراد جاں جبکہ دو زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

ڈی پی او نوشہرہ نے بتایا کہ رشتے داروں کے درمیان ٹیوب ویل بھرتی پر تنازع شروع ہوا، جس کے بعد دونوں اطراف کے مسلح لوگ مسلح ہو کر ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے