پیر, مئی 10
2
پشاورپاکستانخبریںخیبر پختون خواہسیاست

پشاور: ضیاء اللہ بنگش کے بعد کابینہ کے مزید 2 ارکان مستعفی

وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ کے مشیر ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کے بعد کابینہ کے مزید دو ارکان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر حمایت اللہ خان بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں، جس کے بعد مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے غزن جمال وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی تھے جبکہ حمایت اللہ وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر برائے مالیاتی امور کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے دو مشیر اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، استعفے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے منظور کیے گئے، گورنر نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کا استعفیٰ منظور کیا اس کے علاوہ مشیر سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور مشیر توانائی حمایت اللہ خان کے استعفے بھی منظور کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مطلع کیا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کو ارسال کر دیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے استعفے میں ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں کچھ ناگزیر حالات نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، میری بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور میں اپنے حلقے کے لوگوں کی توقعات پر قائم رہنا چاہتا ہوں اور اپنی پوری توجہ ان کے لئے مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے