28 جنوری, 2021
d8aedb8cd8a8d8b1d9bed8aed8aad988d986d8aed988d8a7 d981d988da88 d8a7d8aadabed8a7d8b1d9b9db8c daa9d8a7 d985d984d8a7d988d9b9 d985d8a7d981
پیشاورپاکستانتعلیم و صحتجرم و انصافخبریں

خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاون، درجنوں دکانیں سیل

خیبرپختونخواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین فیکٹریاں اور دو گودام سیل کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا، ڈائریکٹر آپریشنز نے کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو مضر صحت اشیا، 1500 کلو مس لیبل پیکنگ میڑیل ضبط کرکے تین فیکٹریاں اور دو گودام سیل کر دئیے۔

کارروائی کے دوران دیر اپر اور لوئر میں تین سو لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا جبکہ نتھیا گلی، ایبٹ آباد میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے پر دکان سیل کی گئی۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ سوات میں اشیائے خورد و نوش کا جائزہ لیا اور بیکریی اور جنرل اسٹور سیل کیا جبکہ ڈی آئی خان میں بھی 147 کلو مضر صحت اشیائے خورد ونوش تلف کیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ محکمے جانب سے لکی مروت میں 100 لیٹرو کولڈ ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا جبکہ ممنوع اشیاء بیچنے پر مانسہرہ میں دو دکائیں سیل کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے