صوبہ خیبر پختونخواہ کی تحصیل کاٹلنگ میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں لاپتہ ہونے والے تیسری جماعت کے طالب علم کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پیش آیا ہے، ملنے والی لاش کی شناخت محمد اسماعیل ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، تیسری جماعت کا ننھا طالب علم گزشتہ شام چار بجے لاپتہ ہوا تھا، اہل محلہ اور دیگر افراد نے رات بھر ننھے اسماعیل کی تلاش جاری رکھی، آج علی الصبح اس کی لاش زرعی نالے سے برآمد ہوئی۔
نو سالہ اسماعیل کی لاش برآمد ہونے پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھا ل ہو گئے جبکہ علاقہ مکین بھی سخت افسردہ ہیں، معصوم اسماعیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل سے متعلق مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔