1 مارچ, 2021
d8b3d988d8a7d8aa d8badb8cd8b1d8aa daa9db92 d986d8a7d985 d9bed8b1 d8a8db8cd988db8c d8b3d985db8cd8aa 2 d8a7d981d8b1d8a7d8af daa9d8a7 d982
مالاکنڈپاکستانجرم و انصافخبریں

سوات: غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد کا قتل

صوبہ کے پی کے ضلع سوات میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا، جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائی شروع کی تو ملزم پولیس کے ہاتھ آ گیا، جہاں پولیس نے ملزم سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ سوات میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ سال کے مئی کے مہینے میں چھ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے اور ان کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لیے بہت سارے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن آج تک کبھی کسی ادارے نے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش نہیں کی کہ ان قوانین پر کس حد تک عمل درآمد کیا جاتا ہے اور اگر نہیں کیا جاتا تو ایسی کون سی مشکلات اور رکاوٹیں ہیں جس کے حل کے لیے باقاعدہ اقدامات کرنے کی ضروریات کا اندازہ لگایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے