26 جنوری, 2021
d8acdb92 db8cd988 d8a7d993d8a6db8c daa9db92 d8a7db8cdaa9 d8a7d988d8b1 d8b1db81d986d985d8a7 d986db92 d985d988d984d8a7d986d8a7 d981d8b6
ہزارہپاکستانخبریںسیاست

جے یو آئی کے ایک اور رہنما نے مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ چھوڑ دیا

جے یو آئی کو خیبر پختونخوا میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سابق ایم پی اے حاجی ابرار تنولی نے جے یو آئی کو باقاعدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ایک اور رہنماء نے مولانا فضل الرحمٰن سے اپنی راہیں جدا کر لیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔

حاجی ابرار تنولی نے مانسہرہ میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کی پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے جے یو آئی  چھوڑنے کا اعلان کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب ہر فورم پر جے یو آئی اور ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی  کے سابق رہنماء مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم کبھی جے یو آئی یا فضل الرحمٰن گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے