25 جنوری, 2021
9
خیبر پختون خواہپاکستانپیشاورجرم و انصافخبریں

کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار، بڑے حملوں کا اعتراف

تفصیلات کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں کی۔ ایس پی درویش خان کا کہنا ہے کہ ذاکر عرف یاسر کوسرو کلے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد نے 21تخریبی کاروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم ایف سی قلعہ، تنگی کچہری اور غلنئی میں خود کش حملوں میں بھی ملوث رہا۔

ایس پی دوریش خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے 2دستی بم اور ایک ایس ایم جی برآمد گن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پر سی ٹی ڈی مردان تھانہ میں 7مقدمات درج ہیں، گرفتار دہشت گرد لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کےقتل میں ملوث ہے۔

اس کے علاوہ گرفتار دہشت گرد پرسرو کلے میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ممکنہ طور پر ملزم کی نشاندہی پر دیگر دہشت گرد بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے