1 مارچ, 2021
2
پونچایشیابین الاقوامیخبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی بھارتی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور بڈگام کے علاقے میں بھارتی پولیس پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، بھارتی پولیس پر پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے بعد ایک بار پھر قابض افواج کی جانب سے متعدد علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فائرنگ کر کے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے