بدھ, جون 16
d8b4db81d8b2d8a7d8af d8a7daa9d8a8d8b1 d986db92 d8b3d8a7d8a8d982 da88db8c d8acdb8c d8a7db8cd981 d8a2d8a6db8c d8a7db92 daa9d988 d984db8c
اسلام آبادپاکستانجرم و انصافخبریں

شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ وکلا نے بشیر میمن کو ناجائز الزامات، بغیرثبوت جھوٹ پر لیگل نوٹس بھیجا، میں قانونی کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں جبکہ بشیر میمن عدالت کے سامنے اپنے الزامات کیلئے جوابدہ ہیں۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ مؤکل شہزاد اکبر ملک میں کرپشن کےخلاف اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانےکا مقصد کرپشن کے خلاف اقدامات کو ٹھیس پہنچانا ہے، کل بے بنیاد الزامات سے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے ساتھ ہی نوٹس میں کہا گیا کہ کل ٹی وی چینل کے زریعے میرے مؤکل، پرنسپل سیکریٹری اور وزیر قانون کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، الزام عائد کیےگئےکہ معزز جج کےخلاف ایف آئی اے کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔

شہزاد اکبر کے وکلا کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں الزامات پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا اور بشیر میمن کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں لگائےگئےتمام تر الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، بشیر میمن شہزاد اکبر پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لیں اور باضابطہ معافی مانگیں 14دن میں الزام واپس نہ لیےتو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان لوگوں نے جج ارشد ملک کو رشوت آفر کی، گوہر ایوب سے کہا کہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ نکالو، مریم کے چچا نے جسٹس قیوم سے من پسند فیصلے کیلئے دباؤ ڈالا۔

شہزاد اکبر نے لکھا کہ مریم کے ابو نے بطور وزیر اعظم غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز پر حملہ کرایا، نہال ہاشمی سے ججوں کے بچوں کو قتل کی دھمکی دی، نون لیگ نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ہر جج اور عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

مریم نواز کا مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب نے لکھا کہ محترمہ جتنا احترام آپ اور آپ کے خاندان نے کیا پوری قوم جانتی ہے، ابھی آپ کے ابا عدالت کا اتنا احترام کرتے ہیں کہ لندن میں اشتہاری مجرم بنے بیٹھے ہیں، حد ہے ویسے منافقت کی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے