پیر, مئی 10
d988d981d8a7d982db8c daa9d8a7d8a8db8cd986db81 daa9d8a7 d8a7d8acd984d8a7d8b3 d8b7d984d8a8d88c 13 d986daa9d8a7d8aadb8c d8a7db8cd8acd986
اسلام آبادپاکستانخبریںسیاست

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کیا، جس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظور دیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ کرتار پور راہداری منصوبےکو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینےکی منظوری دے گی جبکہ  اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹا بیس کی منظوری بھی شامل ہو گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی فوجی گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانےکی اجازت پر غور کیا جائے گا جبکہ معاون خصوصی توانائی گردشی قرضے خاتمے کا پلان بھی کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقلی  کی سمری پر غور کیا جائے گا، کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کےچیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی  جبکہ نوشہرہ میں ریلوےکی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات، اسٹیٹ اون انٹر پرائزز اجلاسوں کےفیصلوں کی توثیق متوقع  ہے۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے