اتوار, اپریل 18
d8b3db8cd986db8cd9b9 d8a7d986d8aad8aed8a7d8a8d8a7d8aad88c d988d8b2db8cd8b1 d8a7d8b9d8b8d985 d8b9d985d8b1d8a7d986 d8aed8a7d986 daa9d8a7
اسلام آبادپاکستانخبریںسیاست

سینیٹ انتخابات: وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

سینیٹ انتخابات 2021ء کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ 3 روز پارلیمنٹ چیمبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اگلے 2 روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ملاقاتوں میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات دور کریں گے۔

دریں اثنا، سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

ادھر سابق صدر آصف علی زرداری بھی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ذرائع نے کہا ہے کہ آصف زرداری سینیٹ انتخابات تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور سینیٹ الیکشن پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے، سابق صدر نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے امید کا اظہار بھی کیا۔

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے، وہ اسلام آباد میں طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات کی تھی، بلاول کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر بھی تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے