1 مارچ, 2021
2
اسلام آبادایشیاپاکستانخبریںسیاست

وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں اور وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوروزہ سرکاری دورے پر سری لنکا جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تجارت، صحت، تعلیم، زراعت بات چیت پر کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

دورے کے دوران پاک سری لنکاپارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نوکااعلان کیاجائے گا اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےمتعددمعاہدوں پردستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم مشترکہ تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے ، کانفرنس کامقصد دونوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے۔

خیال رہے عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں ، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہیں۔

یاد رہے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے