1 مارچ, 2021
d988d8b2db8cd8b1d8a7d8b9d8b8d985 daa9d8a7 d8add984db8cd985 d8b9d8a7d8afd984 d8b4db8cd8ae daa9db8c d8b5d8add8aa daa9db92 d8add988d8a7d984
اسلام آبادپاکستانخبریںسیاستکراچی

وزیراعظم کا حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں زیر حراست اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 4 بجے اہم پریس کانفرنس طلب کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ پر تشدد ، آئی جی سندھ کے رویے پر بات ہو گی۔

اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ معزز رکن سندھ اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اور ان کو ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے