1 مارچ, 2021
d8badb8cd8b1 d985d984daa9db8c d8b3d981d8a7d8b1d8aa daa9d8a7d8b1d988daba daa9d988 d985d982d8a8d988d8b6db81 daa9d8b4d985db8cd8b1 daa9d8a7
اسلام آبادایشیابین الاقوامیپاکستانپونچخبریںکشمیر

غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارت کاروں کے دورے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے، غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں، یہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے، کوئی بھی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول کا حصہ ہے، بھارت کا نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا دنیا بھارت پر زور دے کہ وہ قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے