25 جنوری, 2021
d8a7d985d986 d988d8a7d985d8a7d986 daa9db92 d8add988d8a7d984db92 d8b3db92 daa9d988d8a6db8c d8b3d985d8acdabed988d8aadb81 d986db81db8cdaba
اسلام آبادپاکستانجرم و انصافخبریںسیاست

امن وامان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی، عمران خان نے ہدایت کی کہ وزرات داخلہ امن و امان کی بہتری یقینی بنائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کےکنونیئرہوں گے جب کہ وزیرقانون فروغ نسیم، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا، کمیٹی اسلام آباد میں احتجاجوں کے دوران امن و امان پر نظر رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے