28 جنوری, 2021
d988d8b2db8cd8b1d8a7d8b9d8b8d985 d8b9d985d8b1d8a7d986 d8aed8a7d986 daa9db8c d8a7d8b3d8a7d985db81 d8b3d8aadb8c daa9db92d8a7db81d984d8ae
اسلام آبادپاکستانجرم و انصافخبریں

وزیراعظم عمران خان کی اسامہ ستی کےاہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کےاہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کےاہلخانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے اسامہ ستی کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ہوئے تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسامہ ستی کے والد کو فون کر کے کیس انکوائری رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا وزارت داخلہ کی طرف سےانکوائری کمیٹی کی رپورٹ دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کوآگے بجھوایا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم،کابینہ کافیصلہ ہےستی کےوالدجیسےتحقیقات چاہیں حکومت مددکرےگی، ہائی کورٹ کےجج سے انکوائری کرانی ہے تو جواب کا منتظر ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اطلاع دیں تووزارت داخلہ کی طرف سےوزارت قانون کوخط لکھوں گا ، تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کےقتل کاواقعہ بہت بڑا اورقابل مذمت ہے ، آزاداور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ، اولین ترجیح ہے کہ اسامہ ستی کےوالداور ان کا خاندان مطمئن ہو۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسامہ ستی کےقتل کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا تھا ، کابینہ نے رائے دی کہ اسامہ ستی کے والدین جیسے چاہیں ویسے تحقیقات کرائیں، جس پر وزیراعظم نے کہا تھا اسامہ ستی کے معاملے کو وزیر داخلہ دیکھیں، اسامہ ستی کے ورثا جس طرح وہ مطمئن ہوں ان کو مطمئن کریں، اپنا بیانیہ ہر فورم پر مضبوط بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے