وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اورعالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات،باہمی دلچسپی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے پاکستان،ترکی کےمابین دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پرجلد عملدرآمدکویقینی بنانےپرزور دیا۔
شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سےخطےکودرپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مابین نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔
وزرائےخارجہ نےعالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدارکے تحفظ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔