26 جنوری, 2021
d8aad8b1daa9 d988d8b2db8cd8b1 d8aed8a7d8b1d8acdb81 d985d8b4db81d988d8b1 da88d8b1d8a7d985d8a7 d8b3db8cd8b1db8cd984 daa9db92 d8a7d8afd8a7
اسلام آبادپاکستانخبریںسیاستمشرق وسطی

ترک وزیر خارجہ مشہور ڈرامہ سیریل کے اداکاروں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ  میولت چاؤش اوغلو وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں، ارطغرل میں ارتب بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان بھی پاکستان آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد کاحصہ ہیں، یہ اداکار پاکستان دورے کے دوران مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا پاک ترکی آذربائیجان سہ فریقی اجلاس آج بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں فریق عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں علاقائی امن و سلامتی کے لیے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سمیت کو وِڈ 19 وبائی مرض، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

تینوں وزرائے خارجہ امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے