20 جنوری, 2021
13
اسلام آبادبین الاقوامیپاکستانخبریںمشرق وسطی

ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر پاکستان کا ردعمل آ گیا

پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہلخانہ، ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدام بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے تمام اصولوں کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخر زادہ کو تہران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے نامور ایرانی سائنسدان کو قتل کیا، محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کا کردار ہو سکتا ہے، دنیا بالخصوص یورپی یونین اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین شرمناک دہرا معیار ختم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے