20 جنوری, 2021
2
اسلام آبادافریقہبین الاقوامیپاکستانخبریںفن و ثقافت

افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا: شنیرا اکرم

شنیرا نے 35 سال بعد اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

شنیرا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کاون کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم آپ کو وہ گھر نہیں دے سکے جس کے آپ حقدار تھے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو کمبوڈیا میں اپنی نئی زندگی میں محبت اور خوشی ملے گی۔

شنیرا نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ Farewell Kaavan یعنی الوداع کاون بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔

کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اُس کا گلوکارہ شئیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ شیئر کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے