بدھ, اکتوبر 27
2
گلگتپاکستانجرم و انصافخبریںگلگت بلتستان

نلتر فائرنگ واقعے میں‌ اہم پیشرفت، تین گرفتار

گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پیش آنے والے واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین اہم ملزمان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے تینوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت کے علاقے نلتر بالا جانے والی مسافر وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 7 زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد گلگت بلتستان کے عمائدین اور علمائے کرام نے واقعے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے سے روکنے کا مطالبہ کیا، عمائدین نے تمام جماعتوں کو ایک جگہ بیٹھا کر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا۔

وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دیا اور  قراقرم ہائی وے پر مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے