بدھ, اکتوبر 27
d8b3d8a7d8a8d982 daafd988d8b1d986d8b1 daa9db92 d8a8db8cd9b9db92 d986db92 d986db8cd8a8 d8b3db92 d9bed984db8c d8a8d8a7d8b1daafdb8cd986
گلگت بلتستانبلتستانپاکستانجرم و انصافخبریںسیاستگلگت

سابق گورنر کے بیٹے نے نیب سے پلی بارگین کر لی

انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم سے پلی بار گین کی، پرنس سلیم کو نیشنل بینک میں50ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے پرنس سلیم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کی، جس پر پرنس سلیم کی جانب سے 51 ملین روپے کا چیک احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے، پرنس سلیم کو 2017ء میں سرکاری بینک سے فراڈ پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ میر غضنفر علی خان 2015ء میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔ بعد ازاں 15 ستمبر 2018ء کو میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو صدر مملکت عارف علوی نے 25 ستمبر 2018 ء کو قبول کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے