گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر راجا جلال حسین نے اراکین سے حلف لیا، وزیراعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری میں خصوصی شریک کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرن خان نے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دی جس کے بعد منتخب ہونے والے کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ فتح اللہ، راجا ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجامحمد زکریا اور حاجی شاہ بیگ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جاوید مناوا، وزیر کلیم، اور راجا اعظم کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تمام نو منتخب اراکین سے گلگت بلتستان کے گورنر راجا جلال حیسن نے حلف لیا۔