25 جنوری, 2021
daa9d988d8a6d984db92 daa9db8c daa9d8a7d986 d985db8cdaba d985d9b9db8c daa9d8a7 d8aad988d8afdb81 daafd8b1d986db92 d8b3db92 daa9d8a7d986
ژوب‎پاکستانخبریں

کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن پھنس گیا

کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث کان کن پھنس گیا، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مزدور کو ریسکیو نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلے کی کان میں کام کرنے والا مزدور مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے گزشتہ گھنٹوں سے کان میں پھنسا ہوا ہے۔

جنرل سیکویٹری لیبر یونین کا کہنا ہے کہ کان کن رات 8 بجے سے پھنسا ہوا ہے اور کان کن کو نکالنے کےلیے دیگر کان کن مصروف ہیں۔

جنرل سیکریٹری لیبر یونین مجید شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ مائنز حکام اور اہلکار کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال غائب ہیں۔

سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف کے قریب لاکھڑا کول مائنز میں 4 مزدور کوئلے کی کان میں دب کر جاں بحق ہوگئے تھے، حادثہ کان میں لفٹ مشین کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے