جمعرات, جولائی 29
d8b3d8a8db8c d985db8cdaba d8afd984d8aed8b1d8a7d8b4 d9b9d8b1db8cd981daa9 d8add8a7d8afd8abdb81d88c d8a8da86db92 d8b3d985db8cd8aa 4 d8b2
سبیبلوچستانپاکستانخبریں

سبی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 4 زندگیوں کا چراغ گل

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سبی کے علاقے مختیار آباد میں اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، واقعے میں بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ سبی میں مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

رواں سال جنوری میں صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے