جمعرات, جولائی 29
d8b3d8a8db8c d8b1db8cd985d988d8b1d9b9 daa9d986d9b9d8b1d988d984 d8a8d985 d8afdabed985d8a7daa9d8a7d88c 5 d8a7d981d8b1d8a7d8af d8acd8a7
سبیبلوچستانپاکستانخبریں

سبی: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ایک بار پھر تخریبی کارروائیاں ہونے لگی، رات گئے ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریمورٹ کنٹرول دھماکا سبی کے علاقے تندوری میں ہوا، جہاں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر سبی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے تمام افراد مزدور تھے، جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ اور سبی میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں پر بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر کمشنر آفس کے سامنے اور لونی روڈ چونگی کے قریب کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے