منگل, جون 15
2
کوئٹہبلوچستانپاکستانخبریں

چمن: قلعہ عبد اللہ بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ

صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ چمن میں واقع قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

ڈی پی او چمن جعفر خان نے بتایا کہ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قلعہ عبداللہ سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد جائے حادثے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے