پیر, مئی 10
d985d8aad8add8afdb81 d8b9d8b1d8a8 d8a7d985d8a7d8b1d8a7d8aa daa9db92 d8b3d8a7d8aadabe d8aad8b9d984d982d8a7d8aa d985db8cdabae2808c db81
پاکستانخبریںمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں‌ ہر روز بہتری آ رہی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آ رہی ہے، پاکستانی معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لارہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان کی آمد پر کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان معاشی سفارتکاری کو بروئےکار لا رہا ہے، جس کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں کثیر کاروباری مواقعوں پر مبذول کرائی جا رہی ہے، وبائی صورتحال کے باوجود معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، یو اے ای کے ساتھ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’متحدہ عرب امارات کے دورےکا مقصد کثیر الجہتی شعبہ جات میں تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے، خوشی ہے پاکستانیوں کی کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے، پاکستانی کمیونٹی محنت و لگن سے تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے‘۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور اُن کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘۔

وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور افطار ڈنر کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیے میں پاکستانی سفیر افضال محمود، قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، اس دورے میں وہ یو اے ای حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے