1 مارچ, 2021
d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 daafd984d8a7d8a8db8c d986d985daa9 daa9d988 d8b9d8a7d984d985db8c d8b3d8b7d8ad d9bed8b1 d8b1d8acd8b3d9b9d8b1
پاکستانبین الاقوامیخبریںکاروبار

پاکستان گلابی نمک کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کے لیے تیار

باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020ء کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں چئیرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے۔

میشر تجارت نے کہا کہ چاول کی رجسٹریشن کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے نمک کے ذخائر سے گلابی نمک کو جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا، یہ اقدام نمک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ان کا بزنس عالمی سطح تک وسیع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کاروباری برادری سے مصنوعات کی نشاندہی کی درخواست کی جنہیں عالمی استحصال سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جا سکے۔

رزاق داؤد نے مختلف مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی رجسٹریشن پاکستان کی قومی و بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے ایک ممکنہ معاشی ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے