1 مارچ, 2021
d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d986db92 d981d8a7d8a6d8b2d8b1 daa9d988d8b1d988d986d8a7 d988db8cdaa9d8b3db8cd986 daa9db8cd984d8a6db92 d8ac
پاکستانبین الاقوامیتعلیم و صحتخبریں

پاکستان نے فائزر کرونا ویکسین کیلئے جدید ترین اسٹوریج کنٹینرز کا انتظام کر لیا

یونیسف نے پاکستان کو فائزر کرونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے مفت کنٹینرز فراہم کر دیے، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے، کنٹینرز کرونا سے زیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز کا انتظام کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسف نے پاکستان کو ویکسین اسٹوریج کنٹینرز فراہم کر دیے، یونیسیف کی جانب سے جدید اسٹوریج کنٹینرز مفت فراہم کیے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایشین ڈولپمنٹ بینک نے ویکسین کنٹینرز کیلئے یونیسیف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے، جدید کنٹینرز میں فائزر کی کرونا ویکسین محفوظ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں منفی 70 درجہ حرارت سےکم پرویکسین محفوظ رکھی جائےگی، پاکستانی ویکسین کولڈچین سسٹم منفی 20 گریڈ پر اسٹوریج کا حامل ہے، جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق، صوبوں میں رکھے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق ویکسین کنٹینرز کرونا سے زیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے، فائزر کرونا ویکسین آئندہ 3 ماہ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کرونا ویکسین لینے کا پابند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے