1 مارچ, 2021
d8a7d986d9b9d8b1d986db8cd9b9 d8b3d8b1d988d8b3 daa9db92 d8add988d8a7d984db92 d8b3db92 d8a7db81d985 d8aed8a8d8b1
پاکستانخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے اہم خبر

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے نے بین الاقوامی کیبل میں خرابی کے پیش نظر متبادل ‏انتظامات کر لیے۔

پی ٹی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاتعطل انٹرنیٹ سروسزکی فراہمی ‏کیلئے ‏انتظامات کر ‏لیے، مصر میں زیرسمندر کیبل خرابی کےحوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، خرابی کو مکمل طور پر ‏دور کرنے ‏میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، صورتحال کو ‏مانیٹر ‏کر ‏رہے ‏ہیں اور مزید معلومات سے ‏آگاہ کیا ‏جائے گا۔

واضح رہے کہ فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور صارفین سوشل میڈیا پر اس حوالے ‏سے اپنی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دو روز سے انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے اور انہیں انٹرنیٹ سے ‏اپنے امور کی انجام دہی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے