آسٹرازنیکا نے کرونا ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگتے ہوئے پاکستانی فارما کمپنی کے ذریعے ڈریپ کو رجسٹریشن کی درخواست دے دی، رجسٹریشن کے بعد آسٹرازنیکا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی ویکسین کے بعد برطانوی کرونا ویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں جاری ہے ، آسٹرازنیکا نے کرونا ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی، آسٹرازنیکا کرونا ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت طلب کی ہے۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آسٹرازنیکا نے پاکستانی فارما کمپنی کے ذریعے ڈریپ کو رجسٹریشن کی درخواست دی، فارما کمپنی نے آسٹرازنیکا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا ڈیٹا جمع کرا دیا ہے، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ رواں اجلاس میں آسٹرازنیکا ویکسین رجسٹرڈ کرے گا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 15 جنوری تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹریشن بورڈ آسٹرازنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا، رجسٹریشن کے بعد آسٹرازنیکا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔
آسٹرازنیکا برطانیہ اور سویڈن کی مشترکہ ملٹی نیشنل فارما کمپنی ہے، آسٹرازنیکا کی کرونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے مؤثر پائی گئی ہے ، آسٹرازنیکا برٹش میڈیسن و ہیلتھ کیئرپراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سےمنظورشدہ ہے اور اس کی کرونا ویکسین کو گھریلو فریج میں بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔