26 جنوری, 2021
d8a7d985d8b1db8cdaa9d8a7 d8b3db92 d8a8db92 d8afd8aed984 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986db8cd988daba daa9db8c d988d8a7d9bed8b3db8c d8b3db92
پاکستانبین الاقوامیخبریں

امریکہ سے بے دخل پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق اچھی خبر

امریکہ سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ حل ہو گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سی اے اے نے خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، چارٹرڈ فلائٹ 8 پاکستانیوں کو امریکہ سے وطن واپسی لے کر آئے گی۔

یہ چارٹرڈ فلائٹ 20 جنوری کو چیک ریپبلک کے راستے صوفیہ سے اسلام آباد پہنچے گی، اس فلائٹ کے لیے درخواست اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے کی تھی۔

درخواست پر کارروائی کے لیے وزارت خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نامہ جاری کرنے کا کہا تھا، جس پر سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سی اے اے کے جاری اجازت نامے کے مطابق خصوصی پرواز کے عملے کو ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہو گی، چارٹرڈ طیارے اور عملے کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہو گا اور چارٹرڈ فلائٹ مسافروں کو اتارنے کے فوراً بعد واپس روانہ ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے