28 جنوری, 2021
9
پاکستاناسلام آبادسیاست

’اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے‘

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کرونا سےکوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کےعلاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جا چکی ہیں کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس حدتک جھوٹ بولتےہیں گزشتہ روز انٹرویو ہی دیکھ لیں، نوازشریف، دونوں بیٹے،اسحاق ڈار، شہبازشریف کا داماد فرار ہیں، اسحاق ڈارنےبھی مریم نوازکی طرح کہا لندن کیا پاکستان میں جائیداد نہیں، کیلبری والی وہی خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن کیاپاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چینل تو نہیں تھا بی بی سی تھا وہاں بھی ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ لوگ عوام کو بےوقوف بنانےکی کوشش کر رہےہیں عوام پی ڈی ایم کےساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، بلاول ہاؤس تقریب میں کرونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہے ہیں یہ لوگ اپنی جان کو اہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے