اتوار, اپریل 18
2
امریکہبین الاقوامیخبریںسیاست

سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ ممکنہ طور  پر 2024ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ  عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہو گی۔

ٹرمپ کی تقریر کے حاصل ہونے والے اقتباسات کے مطابق وہ ریپلکن پارٹی  کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔

الیکشن میں شکست کے بعد 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت میں کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے اور اس سے قبل مسلسل انتخابی عمل اور نتائج کو مشکوک قرار دینے کی وجہ سے ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن پر کئی سوالیہ نشان لگ چکے تھے۔ تاہم کئی مبصرین کا خیال تھا کہ صدر ٹرمپ ان واقعات کے باوجود خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔

کیپٹل ہل حملے کی بنیاد پر دوسری بار مواخذے کی تحریک پیش ہونے پر ریپبلکن پارٹی میں بھی اختلافات سامنے آئے تاہم پارٹی کا  روایت پسند حلقہ اب بھی اس پارٹی میں ٹرمپ کا حامی ہے۔ اس حوالے سے ٹرمپ اپنی تقریر میں پارٹی کے اتحاد کی بات کریں گے اور پارٹی کے اندر اپنے مخالفین کو اسٹیبلشمنٹ کا کارندہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں۔

d8b3d8a7d8a8d982 d8b5d8afd8b1d9b9d8b1d985d9be d986db92 d8b3db8cd8a7d8b3db8c d8b3d8b1daafd8b1d985db8cd988daba daa9d8a7 d8a7d993d8bad8a7

ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے مطابق اس تقریب میں سابق صدر کی شرکت کو ان کے حامیوں کی جانب سے اتنی اہمیت دی جا رہی ہے کہ اس کے لیے ان کا سنہرا مجسمہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے