1 مارچ, 2021
d8a7d993d8b3d985d8a7d986 d9bed8b1 d9bed8b1d8a7d8b3d8b1d8a7d8b1 d8b1d988d8b4d986db8c d8b4db81d8b1db8cd988daba d9bed8b1 d8b3daa9d8aadb81
امریکہخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

آسمان پر پراسرار روشنی شہریوں پر سکتہ طاری کر دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمان پر پھیلنے والی پُر اسرار روشنی شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بے ایریا اس پراسرار روشنی کو دیکھا گیا تھا جو دراصل اسپیس ایکس کی لانچنگ کا نتیجہ تھا۔

ٹویٹر صارفین کی جانب سے جمعرات کو علی الصبح بے ایریا کے قریب نظر آنے والی پراسرار روشنی کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں صارفین کی جانب سے کسی اڑن طشتری کی موجودگی کا تصور شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسمان پر نظر آنے والی غیر معمولی روشنیاں دراصل 60 اسٹار لنک سیٹلائٹ کی لانچنگ کی وجہ سے نمودار ہوئی تھیں اور یہ سیٹلائٹ عوام کو اس وجہ سے نظر آ رہے ہیں کیونکہ یہ دیگر سیٹلائٹ کی نسبت زمین سے 60 گنا زیادہ قریب ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین ان سیٹلائیٹس کو غائب کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ انہیں عام آنکھ سے نہ دیکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے