26 جنوری, 2021
6
امریکہبین الاقوامیتعلیم و صحتخبریں

امریکہ کے چڑیا گھر میں 8 گوریلاز بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے

امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر کے ایک ہی پنجرے میں بند 8 گوریلاز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر میں علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پچھلے ہفتے دو گوریلاز کو کھانسی شروع ہوئی تھی جبکہ دیگر 6 گوریلاز کو گلے کا انفیکشن ہوا تھا۔

گوریلاز میں علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے کرونا ٹیسٹ کرایا جس میں 8 گوریلاز میں کرونا کی تصدیق ہو گئی۔ یہ وہ گوریلاز ہیں جو ایک ہی پنجرے میں قید ہیں اور عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان جانوروں میں کرونا پارک کی وائلڈ لائف کیئر ٹیم کے ایک ممبر سے آیا ہے، اس ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن وہ اپنے کام کے دوران ہمہ وقت ماسک لگائے رکھتے تھے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سان ڈیاگو کا مذکورہ چڑیا گھر 6 دسمبر سے عوام کے لئے بند ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک اور اسپین کے چڑیا گھروں میں بھی شیروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل پالتو جانوروں بلی اور کتوں میں بھی کرونا میں مبتلا پائے گئے تھے اور ان سب میں کرونا انسانوں سے پھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے