25 جنوری, 2021
2
امریکہبین الاقوامیتعلیم و صحتخبریںسیاست

کتے سے کھیلتے ہوئے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن اپنے گھر میں کتے سے کھیلنے کے دوران گر پڑے جس کے باعث دائیں پاؤں کی دو ہڈیوں میں فریکچر ہو گیا۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ذاتی معالج ڈاکٹر کیون اوکونر فریکچر والے پاؤں میں مخصوص قسم کا جوتا پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

جو بائیڈن کے معالج کیون اوکونر نے مزید بتایا کہ ابتدائی ایکسرے میں فریکچر واضح نہیں ہوا تھا لیکن درد میں مسلسل اضافے کے باعث سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب جو بائیڈن کے پاس دو پالتو کتے ہیں جن کے ساتھ وہ اپنا وقت بتاتے ہیں جن میں سے ایک دو سالہ جرمن شیفرڈ کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہو گیا اس کتے کا نام میجر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے