اتوار, اپریل 18
2
مشرق وسطیبین الاقوامیخبریں

ایران کا پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار

ایران نے پابندیاں ختم کیے بغیر جوہری معاہدے پر غیر رسمی بات چیت سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اتوار کو ایران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ختم ہونے تک 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکہ اور یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چیت کا آغاز نہیں ہو سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور تین بڑے یورپی ممالک کے حالیہ بیانات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ اس سلسلے میں اب کسی ایسی غیر رسمی بات چیت  کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جس کی تجویز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے