26 جنوری, 2021
8
مشرق وسطیبین الاقوامیتعلیم و صحتخبریںسیاست

لبنان میں کرونا بے قابو؛ فوج نے ایمرجنسی نافذ کر کے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

لبنان میں کرونا وبا بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کر کے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا اور ملک بھر میں 10 روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے فوج نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر کے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14 جنوری صبح 6 بجے سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

لبنان کی مسلح افواج کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ایمرجنسی کے نفاذ، لاک ڈاؤن اور کرفیو سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اسپتالوں کو کرونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہو گا اور جو ایسا نہیں کریں گے اُن کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں میں پروازوں کی شرح کم کر کے 20 فیصد کردی جائے گی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 دن ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرنا ہو گا۔ عوامی مقامات بند، تقریبات اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔

لبنانی فوج کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو سے مستثنیٰ صرف وہ افراد اور ادارے ہوں گے جنہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے