25 جنوری, 2021
10
مشرق وسطیبین الاقوامیخبریں

امریکی جارحیت کی صورت میں امارات پر حملہ کر دیں گے، ایران کا ولی عہد کو پیغام

ایران نے امریکی جارحیت کی صورت میں متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔

مشرقی وسطی سے متعلق برطانوی خبر رساں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ایران نے ابوظہبی  کے ولی عہد  اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کانڈرمحمدبن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کیا۔

مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے  کہ اگرچہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمے داری قبول کر چکا ہے لیکن ایران کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں عنقریب عہدے سے سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کوئی اقدام کر سکتے ہیں۔

4

ویب سائٹ کے مطابق ان ہی خدشات کے پیش نظر ایران نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ قائم کرکے انہیں آگاہ کیا کہ اگر امارات سے امریکا نے جارحیت کی تو ایران براہ راست متحدہ عرب امارات پرحملہ کردے گا اور امارات کو فخری زادہ کا قاتل تصور کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امارات کی جانب سے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کی قتل کی مذمت جاری کرنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایران نے یہ پیغام اماراتی ولی عہد کو پہنچایا تھا۔ ویب سائٹ  کے مطابق امارات نے ایران کی جانب سے اس براہ راست رابطے سے متعلق  تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے