1 مارچ, 2021
2
ایشیابین الاقوامیخبریں

کابل میں 3 گاڑیوں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا، 5 افراد ہلاک

 افغانستان کے دارالحکومت میں مختلف مقامات پر 3 کاروں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں آج مختلف مقامات پر 3 دھماکے ہوئے اور حیران کن طور پر تینوں دھماکوں میں  کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا۔ تینوں کار میں شہری سوار تھے جبکہ ایک کار میں خاتون سمیت بچے بھی موجود تھے۔

پہلا دھماکہ دارالامن روڈ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک حالت نازک ہے جبکہ دوسرا دھماکہکارتہ پروان میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح تیسرے دھماکے میں بھی ایک کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تینوں کارروائیوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں واقعات میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی جبکہ رواں برس جنوری سے تاحال اب تک صرف کابل میں 39 بارودی دھماکے اور 8 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں 51 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے