1 مارچ, 2021
2
ایشیاامریکہبین الاقوامیخبریں

افغانستان سے فوجی انخلاء میں جلد بازی نہیں کی جائے گی: امریکہ

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء میں کسی صورت جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

نیٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کسی بھی صورت جلد بازی میں فوج کا انخلاء مکمل نہیں کیا جائے گا، امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فریقین معاہدے کی تمام شرائط کو تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں فوجی انخلا ءسے متعلق تمام اتحادیوں کو مشاورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکہ بغیر کسی منظم طریقے یا جلد بازی میں افغانستان سے افواج واپس نہیں بلائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال طالبان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت امریکہ نے مئی 2021ء تک تمام غیر ملکی افواج واپس بلانی تھیں تاہم جو بائیڈن انتظامیہ نے طالبان پر امن معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے