25 جنوری, 2021
2
ایشیابین الاقوامیتعلیم و صحتخبریں

صدر پیوتن کی روس میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسین تیار کرنے کی ہدایت

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں صدر نے بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کے لیے فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

روسی نائب وزیر اعظم کے مطابق ویکسین کی تیاری کی استعداد ملکی سطح پر پائی جانے والی طلب کے لیے کافی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ویکسین ملک میں مفت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس میں سپوتنک فائیو نامی ویکسین رجسٹرڈ ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد حکام نے ایک اور ویکسین کی عوامی سطح پر استعمال کی مںظوری دے دی ہے۔

روس کی منظور شدہ یہ دونوں ویکسین دو انجیکشنز کی صورت میں دی جائے گی۔ فی الحال اسے 18 سے 60 سال عمر کے افراد کے لیے منظور کیا گیا ہے اور زکام کی دیگر دواؤں کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے