1 مارچ, 2021
d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986db8c d986d988d8acd988d8a7d986d988daba daa9d8a7 d8a7d8b9d8b2d8a7d8b2 d986d8a7d985 d8b9d8a7d984d985db8c d981
بین الاقوامیامریکہپاکستانخبریں

پاکستانی نوجوانوں کا اعزاز: نام عالمی فہرست میں شامل

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست میں دو پاکستانی نژاد افراد کو شامل کیا ہے جن میں سلمان طور اور لینیٰ خان شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ امریکہ میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ میگزین نے انوویٹرز کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں اور متعدد کتابوں کی مصنفہ اور قانونی ماہر ہیں۔

ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل کرنے پر سلمان طور نے ٹائم میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان طور نے حال ہی میں اپنی ایک پیٹنگ کو 8 لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں فروخت کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ شاید کسی بھی پاکستانی فنکار کے لیے یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہے۔

سلمان طور نے 2015ء میں ایک فن پارہ “روف ٹاپ پارٹی ود گھوسٹس آئی” بنایا تھا جس نے مصوری کی دنیا میں خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

اسی طرح میگزین نے “انوویٹرز” کی فہرست میں پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان بھی شامل ہیں جو اگرچہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کے آباؤ اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے