28 جنوری, 2021
13
بین الاقوامیایشیاخبریںیورپ

آذر بائیجان نے جنگ میں فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ہونے والی جنگ مین اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جبکہ 100 سے زائد اہل کار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے ساتھ آذر بائیجان کے  علاقائی تنازعے پر 27 اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے  ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہو گئی۔

معاہدے کے بعد آرمینیا نے نگورنو قرہ باخ میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کر دیے جن پر 1990ء کی دہائی سے اس نے قبضہ کر رکھا تھا۔

آرمینیا نے 14 نومبر کو اپنے جنگی نقصان کی تفصیلات جاری کردی تھیں جس کے مطابق جنگ میں اس کے 2،317 فوجی ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کے استعمال کے باعث دونوں ممالک کے درجنوں شہری بھی جان سے گئے۔

دوسری جانب روسی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے 9 اور 10 دسمبر کو آذربائیجان کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ جنگ بندی کے بعد باکو کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے