28 جنوری, 2021
d8acd984d8a7d984 d8a2d984 daa9db8c d9b9db8cd985 daa9db92 db81d985d8b1d8a7db81 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d8afd988d8b1db81
ٹیلی ویژنمیگزین

جلال آل کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں دورہ مکمل کر کے ترکی واپسی

ترکی کے دنیا بھر میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں کمانڈر عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل اور ارطغرل غازی کے پروڈیوسر کمال تکیدین 5 دن کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن چلے گئے۔

جلال آل اور کمال تکیدین دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ 7 جنوری کو ترکی سے اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے کراچی کا دورہ بھی کیا تھا۔

ترک ٹیم نے اپنے 5 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں جب کہ ترک ٹیم نے اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور فیروز خان سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

ترک ٹیم نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے دورے کے دوران عمر ثنا فائونڈیشن کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں جلال آل نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا تھا۔

ترک ٹیم کی وزیر اعظم عمران خان 8 جنوری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلم و ڈرامہ پروڈکشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔

ترک ٹیم نے مذکورہ مشترکہ منصوبے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کو بھی علیحدہ ملاقات میں باخبر کیا تھا اور صدر مملکت نے بھی ٹیم کو ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

اگرچہ ترک و پاکستانی اداروں نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ‘ترک لالا’ پر ڈراما بنائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ ڈرامہ حکومتی سطح کے معاہدوں کے تحت بنایا جائے گا یا نجی پروڈکشن کمپنیاں اسے بنائیں گی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو کمال تکدن کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز اور پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، پروڈیوسر کاشف انصاری اور ممکنہ طور پر اے آر وائی کے مشترکہ پروڈکشن کمپنیز کے بینر تلے بنایا جائے گا۔

پاکستانی دورہ مکمل کرنے کے بعد جلال آل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گزشتہ روز 13 جنوری کو تصدیق کی کہ وہ باحفاظت ترکی پہنچ چکے ہیں۔
d8acd984d8a7d984 d8a2d984 daa9db8c d9b9db8cd985 daa9db92 db81d985d8b1d8a7db81 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d8afd988d8b1db81 1d8acd984d8a7d984 d8a2d984 daa9db8c d9b9db8cd985 daa9db92 db81d985d8b1d8a7db81 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d8afd988d8b1db81 2d8acd984d8a7d984 d8a2d984 daa9db8c d9b9db8cd985 daa9db92 db81d985d8b1d8a7db81 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d985db8cdaba d8afd988d8b1db81 3
جلال آل نے اپنی پوسٹ میں دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ‘ترک لالا’ جیسے ڈراموں پر کام کریں گے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ترک عوام کے لیے سلطنت عثمانیہ کے دور سے دی جانے والی قربانیوں پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جلال آل نے اپنی پوسٹ میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر شوبز شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جلال آل نے پوسٹ میں بتایا کہ اگرچہ وہ اپنا پہلا دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ چکے ہیں اور انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ وہ کرونا کی وجہ سے پاکستانی بھائیوں کو گلے نہیں لگا سکے، تاہم جب وہ دوبارہ پاکستانی دورے پر آئیں گے تو اپنے بھائیوں کو گلے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی پاکستانی دورے سے مکمل طور پر خوش ہیں اور انہیں اپنے برادر ملک میں بہت سارا پیار ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے