28 جنوری, 2021
d8b3d8acd984 d8b9d984db8c d8acd985d8a7d8a6d985d8a7 daafd988d984da88 d8a7d8b3d985d8aadabe daa9db8c d9bed8b1d988da88daa9d8b4d986 d985db8c
فلمزفن و ثقافت

سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اداکاری کریں گی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ برطانیہ میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہارون رشید کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے۔

صحافی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایتکاری اور جمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سے رابطے کیا ہے، اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خبر ہے۔

ہارون رشید کے ٹویٹ پر پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، اس فلم کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔

مہر تارڑ نے مزید لکھا کہ سجل بہت باصلاحیت ہے، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی حیرت انگیز ہے، مہر تارڑ کی جانب سے فلم سے متعلق ہر فردکے لیے نیک خواہشات کاا ظہار بھی کیا گیا۔

اب تک اداکارہ سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹویٹ لائک کیا ہے-

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی کے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو سٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی میں بھی جمائما اور عمران خان کی طرح لڑکی برطانوی دارالحکومت سے ہوتی ہے جبکہ لڑکا جنوبی ایشیا سے ہوتا ہے-

فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو رہی ہے جس میں 31 اداکارہ للی جیمز، 32 سالہ اداکارہ شہزاد اور 61 سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

خیال رہے کہ شیکھر کپور مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007ء میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے